Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد الفیصل کی موت کی خبر کی تردید

جدہ .....مکہ گورنریٹ نے واضح کیا ہے کہ گورنر شہزادہ خالد الفیصل بقید حیات ہیں۔ انکی موت کی بابت سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاع قطعاً غلط ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ شہزادہ خالد الفیصل نے پیر کو جدہ میں کنگ عبدالعزیز روڈ پر اندلس انڈر پاس کا معائنہ کیا ۔ اپنے گھر پر لوگوں سے ملتے رہے اور معمول کے مطابق دفتری کام بھی انجام دیئے۔

شیئر: