Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : خود کش دھماکہ کرنے والے کی بابت ہندوستانی دعوے کی تردید

ریاض.... ریاستی سلامی کے ترجمان کرنل بسام العطیہ نے واضح کیا ہے کہ 2016ءکے دوران جدہ شہر میں خود کش دھماکہ کرنے والے کی شناخت سے متعلق ہندوستانی اخبار کی جاری کر دہ رپورٹ پر اعتماد نہ کیا جائے۔ ہندوستانی جریدے نے اس حوالے سے جو معلومات پیش کی ہیں وہ غیر معتبر ہیں۔ مقامی حکام دھماکہ کرنے والے کی شناخت کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ حقائق یقین سے معلوم ہو جانے پر رائے عامہ کے سامنے رکھ دیئے جائیں گے۔ العطیہ نے عاجل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین ایکسپریس نے اس سلسلے میں جو دعویٰ کیا ہے اس کی بابت فی الوقت تبصرہ ، تحقیقات میں مفید ثابت نہیں ہوگا۔ انڈین ایکسپریس کا کہنا ہے کہ سعودی حکام نے خود کش دھماکہ کرنے والے کا ڈی این اے کیا تھا اس سے ثابت ہوا کہ وہ اہندوستانی شہری تھا او ردہشت گرد بھی تھا۔ مذکورہ واقعہ 4جولائی 2016ءکو پیش آیا تھا ، سیکیورٹی افسر زخمی ہو گیا تھا۔ ہندوستانی اخبار نے دھماکہ کرنے والے کا نام فایز کاغذی تحریر کیا ہے۔ وہ لشکر طیبہ کا سرگرم رکن تھا ۔ اس کا تعلق مہاراشٹر کے شہر بیڈ سے تھا۔ وہ 2006ءمیں بنگلہ دیش کے راستے ابوجندل کے ہمراہ پاکستان فرار ہو گیا تھا ۔ 
 
 

شیئر: