Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی سیکریٹری جنرل سے تہمینہ جنجوعہ کی ملاقات

 جدہ.... پاکستان کی سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جدہ میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے ملاقات کی۔ انہوں نے کشمیر میں موجودہ صورتحال سے بریف کیا اور کہا کہ وہاں ہندوستانی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہے۔ سیکریٹری خارجہ نے کشمیریوں کیلئے او آئی سی کی مسلسل حمایت، کشمیریوں کیخلاف ہند کی جارحانہ کارروائیوں کی مذمت اور سلامتی کونسل کی قرارادادوں کے مطابق مسئلہ حل کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر یوسف نے او آئی سی میں بامعنی کردار ادا کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تنازع کشمیر پر او آئی سی کے موقف کا اعادہ کیا اور کہا کہ تنازع کشمیر کا پرامن حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہیئے یوں علاقے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ تمہینہ جنجوعہ نے او آئی سی کو ایک سرگرم پلیٹ فارم بنانے پر سیکریٹری جنرل کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں او آئی سی مسلم امہ کو درپیش مسائل اٹھانے میں کامیاب رہی۔ ملاقات کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔ 
 

شیئر: