Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4کھرب 30 ارب کے قرضے معاف؟

  اسلام آباد...بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبے پاکستان میں قرض معاف کرانے والوں کی طویل فہرست موجود ہے۔ گزشتہ 27 برسوں میں 4کھرب سے زائد کے قرضے معاف کرائے گئے ۔ 988 سے زائد کمپنیوں اور شخصیات نے 4کھرب 30 ارب 6کروڑ روپے سے زائد کے قرضے معاف کرائے۔ ایک ارب روپے سے زائد قرض معاف کرانے والی کمپنیوں اور شخصیات کی تعداد 19 ہے۔پاکستان اس وقت مجموعی طور پر 28 ہزار ارب روپے سے زائد بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے۔ سینیٹ میں پیش کی گئی فہرست کے مطابق 1990سے 2015 تک قرضے معاف کرائے گئے ۔ 2015 میں صرف ایک کمپنی کے ذمہ ایک کھرب 54 ارب 84 کروڑ 73 لاکھ روپے کے قرضے معاف کیا گیا۔ قرضے معاف کرانے والوں میں معروف سیاستدان،تاجر اور کمپنیاں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:19کروڑ 20لاکھ شہری ٹیکس نہیں دیتے،مفتاح اسماعیل
 

شیئر: