Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان ہرن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

جازان ..... جزیرہ فرسان سے ہرن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے مقامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ جنگلی حیات کے ریجنل ڈائریکٹر عبداللہ عسیری نے بتایا کہ جزیرہ سے آنے والی فیری پر سوارکی جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی تو ایک گاڑی کے نچلے حصے میں 2 زندہ ہرنوں کو چھپایا گیا تھا ۔ تفتیشی کمیٹی نے فوری طور پر گاڑی کے سعودی مالک کو گرفتار کے اسے کمیٹی کے سپرد کر دیا ۔ عسیری نے مزید بتایا کہ حزیرہ فرسان پر پائے جانے والے ہرن انتہائی نایاب ہیں جنہیں " الادمی " کہا جاتا ہے جن کی حفاظت کےلئے محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے خصوصی انتظامات کئے جاتے ہیں تاکہ لوگ ان کا شکار نہ کریں ۔ ہرن اسمگل کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے متعلقہ تھانے کے سپرد کر دیا گیا ۔ 
 

شیئر: