Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

1.60لاکھ پرانی گاڑیوں سے بنار س کی فضازہر آلود

وارانسی۔۔۔۔بنارس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی تساہلی کے نتیجے میں وہاں کی فضا زہر آلود ہو گئی ہے۔پرانی گاڑیوں سے نکلنے والے کثیف دھوئیں سے لوگوں میں سینے اور سانس کی بیماریاں لاحق ہورہی ہیں۔ ضلع میں 1.60لاکھ گاڑیاں ایسی ہیں جن کے رجسٹریشن کی میعاد ختم ہوچکی ہے لیکن آر ٹی او کی لاپروائی کے سبب شہر سے لیکر گاؤں تک یہ سڑکوں پر فراٹے بھررہی ہیں۔ شہر میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت نے ایک اے آر ٹی او ٹیکنیکل کا عہدہ فراہم کیا ہے لیکن وارانسی میں 10سال سے یہ عہدہ خالی پڑا ہوا ہے۔فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے اور تکنیکی کاموں کی ذمہ داریوں کیلئے اے آر ٹی اوٹیکنیکل ٹیمیں لکھنؤ سمیت دیگر اضلاع میں تعینات ہیں جوفضائی آلودگی کی رپورٹ تیار کرنے اور اسے کنٹرول کرنے سے متعلق ضروری سازو سامان سے لیس رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس میں برادر نسبتی اور بہنوئی کاقتل

شیئر: