Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر داخلہ احسن اقبال فائرنگ سے زخمی

 
نارووال... وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے جلسے میں فائرنگ کی گئی ہے۔ وزیر داخلہ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ احسن اقبال نارووال کے علاقے کنجرور میں موجود تھے۔ ن لیگ کے جلسے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ مسلح شخص نے براہ راست فائرنگ کی ۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق احسن اقبال کے بازو میں2 گولیاں لگیں،انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔سیکیورٹی اہلکارو ںنے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس کا نام عابد بتایا گیا ہے جو مقامی گاوں کا رہائشی ہے۔
 

شیئر: