Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی کی وجوہ کا بھی جائزہ لینا ہوگا، ملیحہ لودھی

نیویارک...اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان انسداد انتہا پسندی کے پیغام رسانی تصور کی مکمل حمایت کرتاہے ۔اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کامقصد اس سے متعلق دستاویزکو موجودہ صورتحال کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے ۔ اقوام متحدہ کے انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کے جائزہ اجلاس سے قبل دنیا کے تمام خطوں کی نمائندگی کرنے والے 15ملکوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںکہاکہ پرتشدد انتہاپسندی کی بنیادی وجوہ کاجائزہ لئے بغیر انتہاپسندی کے خاتمے کی جامع حکمت عملی وضع کرنا ممکن نہیں۔اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کامقصد اس سے متعلق دستاویزکو موجودہ صورتحال کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے تاکہ عالمی برادری دہشت گردی کے خطرے سے مزید موثرطورپرنمٹ سکے۔
مزید پڑھیں:پاکستان دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے،جنرل زبیر محمود
 

شیئر: