Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امسال پہلی سہ ماہی کے دوران آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا، الجدعان

ریاض.... سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بتایا ہے کہ 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران قومی آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ 2018ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران مجموعی آمدنی 2017ءکی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہوئی۔ تیل کے ماسوا ذرائع سے 52 ملین اور 3 لاکھ 16 ہزار ریال آمدنی ہوئی۔ 2017ءکے مقابلے میں 63 فیصد زیادہ رہی۔ تیل آمدنی 113 ملین 9 لاکھ 47 ہزار ریال ہوئی ۔ یہ 2017ءکے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ الجدعان نے بتایا کہ مجموعی اخراجات 2017ءکے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہوئے۔ 
 

شیئر: