Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف نے طالبہ کے ساتھ شطرنج کھیلی

راولپنڈی...پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر سرکاری تنظیم زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے مختلف سرکاری اسکولوں کے طلبہ طالبات نے جی ایچ کیومیں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ ہماری نوجوان نسل ہی ہماری اصل دفاعی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں جدید ترین عالمی معیارات کے مطابق مہارت حاصل کریں۔ پاکستان سب سے زیادہ باصلاحیت اور متحرک نوجوانوں سے مالا مال ہے۔آرمی چیف نے ایک طالبہ کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت شطرنج بھی کھیلی۔
مزید پڑھیں:دیرپا امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،آرمی چیف

شیئر: