Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ سال 30ملین غیر ملکی شعبان میں مملکت سے باہر اور رجب میں 28ملین آئے

     ریاض- - - - محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ 1438ھ کے دوران  شعبان کے مہینے میں تارکین وطن ریکارڈ تعداد میں مملکت سے باہر گئے۔ جب ان کی تعداد 30ملین ریکارڈ کی گئی۔ رجب کے مہینے میں 28ملین سعودی عرب پہنچے۔ محکمہ شماریات کی شائع کردہ کتاب میں بتایا گیا کہ رجب کا مہینہ غیر ملکیوں کی آمد اور   شعبان کا مہینہ غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے انتہاکو پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب او ربحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل سے 4.878ملین افراد مملکت پہنچے اور اس پل کے راستے 4.857ملین باہر گئے۔ الطوال واحد بری سرحدی چوکی ہے جہاں سے ایک غیر ملکی بھی مملکت نہیں آیا البتہ یہاں سے 4افراد باہر گئے۔ جہاں تک ہوائی اڈوں کا تعلق ہے تو جدہ کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ غیر ملکیوں کی آمد ورفت کے حوالے سے سب سے اوپر رہا۔ یہاں سے 7.8ملین افراد مملکت میں داخل ہوئے جبکہ 8.8ملین جدہ ائیرپورٹ کے راستے رخصت ہوئے۔ بندرگاہوں سے آنے جانے والوں کے اعداد و شمار معمولی نوعیت کے ہیں۔ مجموعی طور پر 4لاکھ سے زیادہ افراد نے یہاں سے سفر کیا۔ بحر احمر پر واقع ضباء بندرگاہ 213723افراد آئے جبکہ یہاں سے 215073روانہ ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - -صنعاءمیں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

شیئر: