Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سفارتکاروں کی بیگمات سعودی عبایوں پر فریفتہ

    جدہ- - -  -  جدہ میں امریکہ اور اٹلی کے قونصل خانوں کی خواتین سعودی ڈیزائن والے عبایوں پر فریفتہ ہو گئیں۔ امریکی اور اطالوی خواتین عبایہ کی ساتویں نمائش دیکھنے کیلئے پہنچی ہوئی تھیں جہاں وہ جدید طرز کے عبائے دیکھ کر ششدر رہ گئیں۔ 15سعودی ڈیزائنر خواتین نے فیشن کی دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے۔ انہوں نے نئے ڈیزائن والے عبائے نمائش میں سجا رکھے ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے معاشرے کی ممتاز خواتین پہنچ رہی ہیں۔ نمائش میں خوشبویات اور انواع و اقسام کے زیورات بھی رکھے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -ریاض اور مشرقی ریجن میں سائرن کا تجربہ
 

شیئر: