Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#مہاتیر_ محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی جماعت ایک بار پھر عام انتخابات جیت گئی جبکہ سابق وزیراعظم عبدالرزاق نجیب نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔مہاتیر محمدکی غیر متوقع کامیابی پر بے شمار پاکستانیوں نے بھی مبارکباد ی کے ٹوئٹ کئے ہیں۔
عمران آزاد سرکار ٹوئٹ کرتے ہیں : ہر شعبے میں تبدیلی لانے ولا شخص مہاتیر محمد، حقیقی ہیرو۔
مائیک ڈیسائی کا ٹوئٹ ہے :مہاتیر محمد کی حیرتناک کامیابی نے ثابت کردیا کہ عمر کا کوئی تعلق نہیں، یہ تو ایک تعداد ہوتی ہے کہ فلاں بندہ 92 سال کا ہوگیا۔ سیاست میں ویسے بھی کوئی ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی۔
حارث خان کہتے ہیں: وہ دنیا کے معمر ترین منتخب رہنما بن گئے۔ ان کا انتخاب حقیقت میں چونکا دینے والا ہے۔ 
ایک صاحب نے نام لئے بغیر کہا : 92 سالہ گھوڑا ، چیتے کی طرح دوڑا اور کامیاب ہوا۔
امرنسیم کا ٹوئٹ ہے: مہاتیر واپس آگئے، وہی شخصیت جنہوں نے اپنے پچھلے دور میں ملائیشیا کو تبدیل کرکے رکھ دیا تھا۔
ایک صاحب نے نام کے بغیر ٹوئٹ کیا: خوشی ہے کہ مہاتیر محمد کامیاب ہوئے۔ جب انہوں نے حکومت چھوڑی تھی میری عمر8,7 سال تھی۔
احمد کہتے ہیں: خوشی ہے کہ وہ واپس برسراقتدار آگئے۔ اب ملائیشیا بہتری کی طرف گامزن ہوگا۔
محمد طارق کہوٹ نے کہا: وہ اب قانون کی حکمرانی قائم کریں گے۔ یہ انتقام نہیں ہوگا بلکہ بے رحمانہ سماجی انصاف ہوگا۔
اعجاز لکھتے ہیں: وہ دنیا بھر کے سیاسی لیڈروں کیلئے امید کی کرن ہیں۔
روش الطاف کا ٹوئٹ ہے: تاریخی کامیابی پر مہاتیر محمد کو دلی مبارکباد۔
”تیرہ “نام سے ایک ٹوئٹ ہے۔ وہ کہتے ہیں ک:امید ہے کہ مہاتیر محمد کے دور میں ملائیشیا ترقی کرے گا ۔ 
تِن ٹوئٹ کرتی ہیں: اللہ تعالیٰ مہاتیر محمد کی حفاظت کرے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں