پاکستان میں پیر 19 جنوری کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں پیر کو سونے کی قیمت میں 7 ہزار 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو 7 ہزار500 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 89 ہزار 162 روپے ہوگئی ہے جبکہ آخری کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 431 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 549 روپے ہو چکی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 600 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب پیر کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 9 ہزار 782 روپے مقرر ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 8 ہزار 386 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 75 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 670 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 93.7 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔