Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیان،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

  اسلام آباد... فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا ۔وزیر اعظم کو اجلاس کیلئے کی تجویز دی گئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن میڈیا بیان پر بات ہوگی ۔ دریں اثناء وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے متعلق نواز شریف نے وہی بیان دیا جو ہمارے ریاستی اداروں کا موقف تھا۔ یہی بات سابق آرمی چیف بھی کہہ چکے ہیں۔ آرمی چیف نے جرمنی میں کانفرنس میں اعتراف کیا کہ آج ہم وہی کاٹ رہے ہیں جو 40 سال پہلے بویا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نواز شریف کے دور حکومت میں نہیں ہوا۔ اس وقت کی حکومت نے بین الاقوامی سطح پر اسے قبول بھی کیا ۔ ذمہ داروں کے خلاف پرچہ کرایا ۔ضمانتیں ہوئیں پھر ضمانت منسوخ بھی کردی گئی۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے اور سی پیک جیسا بڑا تحفہ دینے والے کو آج غدار کیا جارہا ہے۔ نواز شریف کی مقبولیت سے مخالفین پریشان ہیں۔ اس لئے تھرڈ گریڈ الزامات لگائے جارہے ہیں۔ نواز شریف عوام میں مقبول لیڈر ہیں ۔ 2018 ءکے الیکشن پھر ان لیگ جیتنے جارہی ہے اس لئے انہیں بدنام کرنے کیلئے تھرڈ گریڈ الزامات لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم اصل حقائق سے بخوبی آگاہ ہے۔ مزید وضاحت دینے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کوئی سرٹیفکیت پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: ممبئی حملہ کیس،نئی دہلی نے تعاون نہیں کیا،چوہدری نثار

شیئر: