Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیریت آباد میں ملازمت سے محروم ہوم گارڈز کا مظاہرہ

    حیدرآباد - - - -ملازمت سے محروم ہوم گارڈز نے حیدرآبا دکے خیریت آباد علاقہ میں اپنے ارکان خاندان کے ساتھ دھرنا دیتے ہوئےملازمت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین میں سے بورن گوڑنامی ایک ہوم گارڈ خیریت آباد چوراہا کے قریب نصب ہورڈنگ پر چڑھ گیا ۔ ہوم گارڈز نے الزام لگایا کہ ریاست میں آرڈر کاپی نہ ہونے کے سبب 350ہوم گارڈز کو ملازمت سے نکال دیا گیاتھا۔ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ کی جانب ملازمت کی بحالی کی یقین دہانی کے باوجود ابھی تک کسی کا تقرر عمل میں نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ جب تک انکی ملازمتوں کی بحالی کیلئےٹھوس بنیادوں پر یقین دہانی نہیں کرائی جاتی وہ یہاں سے نہیں جائیں گے اور اگر ان کے ساتھ طاقت کا استعمال کیا گیا تو وہ  اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اجتماعی خود کشی کرلیں گے۔

مزید پڑھیں:- - - -طوفان بادوباراں سے آم کی فصل تباہ

شیئر: