Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ 12 مئی ، میئر کراچی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم

   کراچی ...انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے کیس میں میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔وکلا کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر دیگر 3مقدمات میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی۔ عدالت نے سانحہ 12 مئی کے کیس میں آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات ہونی چاہیے۔سانحہ کے اصل حقائق اور چہرے عوام کے سامنے آنے چاہئیں۔معصوم لوگ بلاوجہ مقدمات بھگت رہے ہیں۔اگر اسی طرح معاملات چلے تو لوگ بدظن ہو جائیں گے۔ہم مقدمات سے بھاگنے والے نہیں،سامناکریں گے۔انہوں نے کہا کہ جعلی مقدمات کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔مئیر نامزد ہونے کے بعد مجھ پر 40 مقدمات ڈالے گئے۔ایک دن میں میرے خلاف 20،20 ایف آئی آرز کاٹی گئیں۔مئیر نامزد ہونے کے بعد مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ 
مزید پڑھیں:چیف جسٹس نے سانحہ12 مئی کیس کی فائل طلب کرلی

شیئر: