Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوشہرہ میں ایف سی کی گاڑی پر خود کش حملہ

  نوشہرہ ... نوشہرہ میں ایف سی کی گاڑی پر خود کش حملے میں ایک شخص ہلاک اور 6 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ نوشہرہ کے علاقے کچہری چوک پر ریلوے پھاٹک کے قریب دھماکہ ہوا۔حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔دھماکے کے لئے 5کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ ایف سی کی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 101 چیک پوسٹس ختم کردی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں:لشکر جھنگوی بلوچستان کا سربراہ اور 3دہشت گرد ہلاک،کرنل شہید

شیئر: