Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینیوں کے قتل عام کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائے، عرب وزرائے خارجہ

    قاہرہ- - -  - - سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ امریکہ نے اپنا سفارتخانہ القدس منتقل کر کے بین الاقوامی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی ہے۔القدس سے متعلق فلسطینی عوام کے تاریخی حقوق کے خلاف غیر معمولی جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ جمعرات کو عرب لیگ جنرل سیکریٹریٹ میں سعودی عرب کی زیر صدارت عرب وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ عرب وزراء خارجہ نے افتتاحی اجلاس میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیلی افواج کے قتل عام کے واقعہ کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے تل ابیب سے القدس امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے کے فیصلے کو پوری قوت سے مسترد کر دیا۔ سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اس امر پر زور دیا کہ حالیہ ایام کے دوران قابض اسرائیلی حکام نے غزہ کے علاقے میں جو مجرمانہ حملے کئے ہیں ان کی بابت خود مختار بین الاقوامی تحقیقاتی کمیشن مقرر کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ القدس سفارتکاروں کی منتقلی سے امن عمل کو نقصان پہنچے گا۔ بین الاقوامی  نظام کی قانونی اور اخلاقی حیثیت سبوتاژ ہو گی۔ انہو ں نے مختلف ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی اقدام کی مکمل مخالفت کا موقف برقرار رکھیں۔ ابو الغیط نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ  وہ فلسطینیوں کو جلد از جلد تحفظ فراہم کرے اور اندھا دھند قتل و غارتگری مچانے والے اسرائیلی نظام پر بندش لگائے۔ عادل الجبیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب سمیت پوری عرب دنیا کا اولین مسئلہ تھا  ، ہے اور رہے گا۔ سعودی عرب جائز حقوق کی بازیابی کے سلسلے میں فلسطینی عوام کی مدد جاری رکھے گا۔انہو ںنے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ القدس سے متعلق امریکی فیصلہ غیر قانونی او ربے معنی ہے۔ الجبیر نے امریکی فیصلے کو مسترد اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت پر مشتمل وسیع البنیاد عالمی موقف کو سراہا۔
مزید پڑھیں:- - - - -شاہی فرمان پر رمضان میں قیدیوں کی رہائی شروع

 

شیئر: