Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کے چھینٹے پڑنے پر پڑوسی کا مکان نذر آتش

جالندھر۔۔۔۔آج کل لوگوں میں قوت برداشت کا مادہ کس حد تک ختم ہوتا جارہا ہے اِس کا ثبوت اُس وقت دیکھنے میں آیا جب چند لوگ پولیس کمشنر سے شکایت کرنے پہنچے کہ ان کے پڑوسی نے ان کا مکان محض اس وجہ سے نذرآتش کردیا کہ ان کی بیٹی گھر کے برآمدے کی دھلائی کررہی تھی کہ پڑوسی کے پیروں پر پانی کے چھینٹے پڑ گئے جس پر طیش میں آکر گالم گلوچ شروع کردی۔بعد ازاں رات گئے مکان کے دروازے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاندان نے پولیس کمشنر سے واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں:- - - -بنارس فلائی اوور حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، مایاوتی

شیئر: