پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا نا ہوگا ،عمران خان
لاہور... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ مسلمان دنیا کی سپر پاور رہے ہیں۔قائد اعظم نے مدینہ کی ریاست جیسا پاکستان بنانا چاہا تھا۔ انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش لکھی ہے۔ کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔موقع لوگ نہیں سب کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے۔ایک وقت تھا قائد کے برابر کا کوئی وکیل نہیں تھا۔ قائداعظم نے بھی ایک مقصد کے لئے کوشش کی تھی ۔ اللہ کسی کوعزت دینا چاہے تو لوگوں کے دلوں میں محبت ڈال دیتا ہے۔میں سیاست ایک مقصد کے لئے کر رہا ہوں۔ضیاءشاہد کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں مقصد سیاست میں آکر پیسہ بنانا ہے۔، اقتدار میں آنے والے سیاستدان عوام کے لئے کچھ نہیں کرتے۔، سیاستدانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد اثاثے بڑھ جاتے ہیں۔ ان کے اقتدار میں آنے سے پہلے اور بعد میں اثاثے دیکھ لیں۔ پاکستان کیوں پیچھے رہ گیا ہے ؟ جس میں معاشرے انصا ف نہ ملے وہ آگے نہیں جا سکتا۔، پاکستان کا قرضہ 10 سالوں میں 27 کھرب ہو گیا ۔،ہمیں پاکستان کو دوبارہ اسلامی فلاحی ریاست بنا نا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا امریکی صدر ایوب خان کو ا ئیرپورٹ سے لینے آتا تھا۔ آج ا ئیرپورٹ پر موجودہ وزیراعظم کے کپڑے اتا ر لئے جاتے ہیں۔جس معاشرے میں میرٹ نہ ہو وہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ کمزور طبقے کو اوپر لانے سے ہی ملک ترقی کرے گا۔ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔جو اقتدار سنبھالے گا اس کے لئے بحران میں گھرا پاکستان ہوگا۔