Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسے اوقات پرلانا ضروری تھا..

اسلا م آباد ... احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر (ن) لیگ کے چیئرمین راجہ طفر الحق نے سینیٹر آصف کرمانی سے کمرہ عدالت میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سعد رفیق کے ساتھ لڑائی کیوں ہوئی؟ آصف کرمانی نے کہاکہ راجہ صاحب جو زیادہ اچھل کود کرے اسے اس کی ”تھاں“ اوقات پر لانا ضروری ہوتا ہے ۔کچھ لوگوں کو عزت راس نہیں آتی ۔ (ن) لیگ نے اسے اس کی اوقات سے بڑھ کر اہمیت دی مگر اس نے ناجائز فائدہ اٹھایا اور پارٹی پالیسی سے ہٹ کر کام کرنا شروع کر دیا ۔ یاد رہے کہ (ن) لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سعد رفیق اور آصف کرمانی کے درمیان لڑائی کی اطلاعات تھیں ۔ شہباز شریف شریف خاموشی سے یہ سارا منظر دیکھتے رہے۔بعد ازاں سعد رفیق اور آصف کرمانی نے پارلیمانی اجلاس میں تلخ کلامی یا کسی جھگڑے کی تردید کی تھی ۔
مزید پڑھیں:سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی میں تلخ کلامی؟

شیئر: