Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے فیصلے کی توثیق

  اسلام آباد...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کو وزیراعظم ہاوس میں ہوا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے فیصلے کی توثیق کردی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ،وزیر دفاع و خارجہ امور خرم دستگیر، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات ، آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ ، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور سینئر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔کمیٹی نے مختلف عالمی فورمز پر کشمیر اور فلسطین سے متعلق پاکستان کے اصولی موقف پر اطمینان ظاہر کیا۔ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے معاملات کے بارے میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اصلاحاتی تجاویز کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ کمیٹی میں آزادجموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کو انتظامی اختیارات اور مالی اختیارات کی تقسیم پر بھی اتفاق رائے ہوا۔اجلاس نے مشاورتی اداروں کے طور پر آزاد جموںکشمیر اور گلگت بلتستان کونسلوں کی تشکیل نو اور گلگت بلتستان کو ٹیکس استثنیٰ دینے پر بھی اتفاق کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے خیبرپختونخوا میں فاٹا کے ضم ہونے کے معاملے پر بھی غور کیا۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو فاٹا کے ضم ہونے کے معاملے پر دیگر سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے اندر مشورے سے متعلق آگاہ کیا۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی نے بجٹ کی منظوری دیدی

شیئر: