Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کے قتل میں ملوث ماں سمیت 4افراد گرفتار

سونی پت۔۔۔۔ایڈیشنل ضلع سیشن جج کی عدالت نے غیرت کے نام پر قتل کے معاملے میں سماعت کے بعد3سگے بھائیوں، ماں اور چچازاد بھائی کو عمر قید کی سزا سنائی۔پانچوں ملزموں پر 50، 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔مجرموں نے بیٹی کو گاؤں کے نوجوان کے ساتھ دوستی پر کھانے میں زہر دیکر قتل کردیا تھااور آخری رسومات بھی ادا کردی گئی تھی۔گاؤں کے پردھان نے لڑکی کے گھروالوں کیخلاف شکایت درج کرائی تھی جس کی بنیاد پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے بھائی سندیپ، مکیش ،سونو ،چچا زادبھائی اور ماں کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔گزشتہ روز جج سنیتاگروور کی عدالت نے پانچوں ملزمان کو عمر قید اور 50، 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مزید پڑھیں:- - -مودی نے لیہ میں سرنگ کا افتتاح کیا

شیئر: