Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خیبرپختونخوا ترقی میں جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے

   اسلام آباد...اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈیو لپمنٹ 2017 رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ترقی کے اعتبار سے خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انفرااسٹرکچر، میٹرو بس پروجیکٹ، اورنج ٹرین اور دیگر منصوبے پنجاب کی پہچان بن گئے۔ جہاں انسانی ترقی کے تصور کو عملی صورت میں ڈھال دیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق انسانی ترقی کے لحاظ سے پنجاب کے 6 اضلاع یو این ڈی پی کی رینکنگ میں شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا انسانی ترقی میں خاطر خوا کامیابی حاصل نہ کرسکا۔ اس کا کوئی ضلع اس رینکنگ میں شامل نہیں ۔ رپورٹ کے مطابق میڈیم ڈیو لپمنٹ ڈسٹرکٹ میں پنجاب کے 19 اور خیبرپختونخوا کے 4 اضلاع شامل ہیں۔ تعلیم اور صحت میں بھی پنجاب دیگر صوبوں سے آگے ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب میں صحت کی تسلی بخش سہو لتوں کا تناسب 78 فیصد ہے۔ خیبر پختونخوا میں صحت کی تسلی بخش سہو لتوں کا تناسب 73 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اسکولنگ کا تناسب 10 اعشاریہ ایک اور خیبرپختونخوا میں 9 اعشاریہ 7 ہے۔
مزید پڑھیں:وفاق نے صرف پنجاب کو ترقی دی،وزیر اعلی بلوچستان

شیئر: