Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں حادثہ، 3ہلاک، 3زخمی

جدہ...جدہ کے شمال مشرقی محلے السامر میں ہیبتناک حادثے کے دوران 3افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔ ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابو زید نے بتایا کہ 3امدادی ٹیموںنے جائے وقوعہ پہنچ کر کارروائی کی۔ زخمیوں کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد کنگ فہد اسپتال منتقل کیا۔ ابو زید نے ڈرائیوروں سے پرزو راپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی بھرپور پابندی کریں۔

شیئر: