جدہ..... بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے حراج سواریخ میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے کئی ٹن غیر معیاری اشیائے خورونوش ضبط کرلیں۔ سبق نیوز کے مطابق بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے خلاف ورزیوں پر 9 دکانیں بند جبکہ 12 دکان مالکان کو انتباہی نوٹس جاری کر دیئے ۔ بلدیہ کی ٹیموں نے حراج صواریخ میں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی 26 دکانوں کا جائزہ لیا جہاں سے 5 ٹن زائد المیعاد اشیاءخورو نوش ضبط کر کے انہیں تلف کر دیا ۔ بلدیہ کے اہلکاروں نے حراج صواریخ میں قائم ہوٹلوں کا بھی دورہ کیا جن میں سے معمولی خلاف ورزیوں پر 19ہوٹل مالکان کو انتباہی نوٹس جاری کئے گئے جبکہ 5 ہوٹلوں کوبند کر دیا گیا ۔