Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے آئی ٹی کی تفتیش یک طرفہ تھی،مریم نواز

اسلام آباد..سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ سول ملٹری جھگڑے کا جے آئی ٹی پر اثر پڑا۔ جے آئی ٹی سپریم کورٹ کی معاونت کے لئے بنائی گئی تھی۔ ریفرنس کے لئے نہیں۔سپریم کورٹ نے یہ نہیں کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کو بطور شواہد ریفرنس کا حصہ بنایا جائے۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اختیارات دیئے تاکہ قانونی درخواستوں کو نمٹایا جا سکے۔ ایسے اختیارات دینا غیر مناسب اور غیر متعلقہ تھا۔ جے آئی ٹی کی تفتیش یک طرفہ تھی۔جے آئی ٹی نے شاید مختلف محکموں سے مخصوص دستاویزات اکٹھی کیں۔ جے آئی ٹی ارکان پر تحفظات سے متعلق میرا بھی وہی موقف ہے جو نواز شریف کا تھا۔ آئین کا آرٹیکل 10 اے فئیر ٹرائل کا حق دیتا ہے۔جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا جانبدار تھے۔ انہوں نے اپنے کزن اختر راجہ کو سولیسٹر مقرر کیا۔ اختر راجہ نے جھوٹی دستاویزات تیار کیں۔مریم نواز نے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی سے افراد کی جے آئی ٹی میں تعیناتی مناسب نہیں تھی۔انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی کی 10 جلدوں پر مشتمل خود ساختہ رپورٹ غیر متعلقہ تھی۔ یہ تفتیشی رپورٹ ہے جو ناقابل قبول شہادت ہے۔ 
 مزید پڑھیں:بیٹی کو مقدمات میں گھسیٹنا مہنگا پڑے گا،نواز شریف
 

شیئر: