Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجرنگ دل کی جانب سے کھلے عام ہتھیار چلانے کی مشق

بھوپال۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے شہر راج گڑھ  میں بجرنگ دل کے کارکنوں کو ہندؤوں کی حفاظت کے نام پر ہتھیاراور لاٹھیاں چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بجرنگ دل کے ضلع کنوینر دیوی سنگھ سوندھیا نے کہا کہ یہ کیمپ پابندی کے ساتھ ہرسال منعقدکیا جاتا ہے ۔اس کا مقصد ملک دشمن عناصر اور لو جہاد والوں سے نمٹنا ہے۔
2016 میں بجرنگ دل کی جانب سے ایودھیا میں ایک ٹرینگ کیمپ قائم کیا گیا تھا جہاں کارکنان نے رائفلز، تلواریں اور لاٹھیاں چلانے کی مشق کی تھی ۔ملک میں اکثر بجرنگ دل کے کارکنان ہندو تہذیب و ثقافت کے تحفظ کے نام پرتشدد کی کارروائیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ہر سال  ویلینٹائن ڈے کے موقع پرنوجوان جوڑوں کے ساتھ بدتمیزی اور زدوکوب کرتےہوئے پائے جاتے ہیں۔ اس کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے ان کیخلاف ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاتے ۔
مزید پڑھیں:- - - -میڈیا کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی، دیوبند

شیئر: