Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 20سال مکمل

اسلام آباد... پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے20 سال مکمل ہوگئے۔ 28 مئی 1998کو پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنا تھا۔ پاکستان کی جانب سے ایٹمی دھماکے ہند کے جوہری تجربات کے جواب میں کئے گئے تھے۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی عدم پھیلاو،عالمی امن اورتزویراتی استحکام کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ یوم تکبیر کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ 1998ءسے اب تک پاکستان نے ایٹمی صلاحیتوں کے استعمال کے حوالے سے انتہائی صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کے لئے ہے تاکہ خطے میں دفاعی توازن برقرار ہے۔پاکستان کے پاس جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے ۔کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔دریں اثناءن لیگ نے یوم تکبیر پر ملک بھر میںخصوصی تقاریب کا اہتمام کیا ہے ۔سابق وزیر اعظم نواز شریف پیرکو الحمراہال لاہور میں یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کریں گے۔مساجد میں ملکی سلامتی ،استحکام اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی جائیں گی ۔

شیئر: