Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند:21سرکاری بینکوں میں 25775کروڑ روپے کا خسارہ

اندور۔۔۔۔ملک کے بینکنگ شعبہ میں بڑے پیمانے پر گھپلوں اور دھوکہ دہی کا انکشاف ہوا ہے۔ 2017-18میں بینکنگ دھوکہ دہی کے مختلف معاملات کی وجہ سے بینکوں کو تقریباً25775کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔آر ٹی آئی کی جانب سے سوشل ورکر چندری شیکھر گوڑ کودی گئی معلومات کے مطابق پنجاب نیشنل بینک کو مالی سال 2017-18ء میں سب سے زیادہ 6461.13کروڑ کا نقصان ہوا۔ پی این بی پبلک سیکٹر میں ملک کا دوسرا سب سے بڑا بینک ہے اور ان دنوں 13000کروڑ روپے سے زیادہ کی دھوکہ دہی کے معاملات سے گزر رہا ہے۔آرٹی آئی کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق 31مارچ کو ختم ہونیوالے مالی سال میں ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا کو دھوکہ دہی کے مختلف معاملات میں 2390.75کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا۔رواں سال بینکنگ دھوکہ دہی کے معاملات میں بینک آف انڈیا کو 2224.86کروڑ روپے، بینک آف بڑودہ کو 1928.25کروڑ روپے، الٰہ آباد بینک کو 1520.37کروڑ روپے، آندھرا بینک کو 1303.30کروڑ روپے ، یو کو بینک کو 1224.64کروڑ روپے ، آئی ڈی بی آئی بینک کو 1116.53کروڑ روپے، یونین بینک آف انڈیا کو 1095.84کروڑ روپے ، سینٹرل بینک آف انڈیا کو 1084.50کروڑ روپے ، بینک آف مہاراشٹر کو 1029.23کروڑ روپے اور انڈین اوورسیز بینک کو 1015.79کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -مودی کام میں فیل، نعرے بازی میں ماہر، راہول

شیئر: