Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی نااہلی ختم کردی

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ۔آئندہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔ جسٹس عمر عطا بند یال کی سربراہی میں رکنی بنچ نے خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت کی خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 184 تھری کے مقدمہ میں شواہد کا بوجھ درخواست گزار کے کندھوں پر ہوتا ہے، ہر بھول یا غلطی پر آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق نہیں ہوتا اور جہاں حقائق تسلیم کر لئے جائیں تو پینلٹی نااہلی ہوسکتی ہے۔قانون کے تحت اثاثوں کے ذرائع بتانا لازمی نہیں۔ اثاثہ وہی ہوگا جوتنخواہ سے بچت ہوگی۔ دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے مختصر فیصلے میں خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کو ختم کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ۔ عدالتی فیصلے کے بعد سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف آئندہ الیکشن میں حصہ لے سکیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے عثمان ڈار کی طرف سے دائر درخواست پر اقامہ رکھنے کے مقدمے میں سابق وزیرخارجہ کو نااہل قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں:فریال تالپور بھی اقامہ ہولڈر؟

شیئر: