Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری اداروں کو کاغذی کارروائی بند کرنے کی ہدایت

ریاض۔۔۔۔ایوان شاہی نے فرمان جاری کرکے تمام وزارتوں ، محکموں اور اداروں پر آئندہ 60روز کے اندر اندر وزارت خزانہ کے ساتھ معاملات آن لائن انجام دینے کی پابندی عائد کردی۔ 60روز بعد کوئی بھی وزارت اور کوئی بھی محکمہ وزارت خزانہ کے ساتھ کاغذی کارروائی کا مجاز نہیں رہے گا۔وزیر خزانہ محمد الجدعان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ شاہ سلمان کا یہ اقدام قابل قدر ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ جو ادارے 60روز کے اندر اندر آن لائن معاملات مکمل کرنے کی صلاحیت نہ رکھتے ہوں ،انہیں وزارت خزانہ کے سامنے تحریری طور پر اس کے ٹھوس جواز پیش کرنے ہونگے۔
مزید پڑھیں:- - -غیر رجسٹرڈ احرام سے بچنے کا انتباہ

شیئر: