Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 3 جون سے شروع ہوگا

  کوالالمپو:ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ویمنزز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 جون سے 10 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ہندکی ویمنزز ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ہندوستانی ویمنز نے 2016ء میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ فائنل میں پاکستان ویمنز کو 17 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 3 جون کو کھیلے گی۔ 6 روزہ ایونٹ میں ایشیا کی ٹاپ 6 ٹیمیں پاکستان، ہند، بنگلہ دیش ، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم آپس میں ایک، ایک میچ کھیلے گی جبکہ 2ٹاپ ٹیمیں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔ 

شیئر: