Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹکٹ کیلئے جو پیسے مانگے مجھے اطلاع کریں،عمران خان

 لاہور ... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لئے پیسے مانگنے والوں کے بارے میں فوری آگاہ کیا جائے۔ ٹوئٹر پر موبائل نمبر 03035375113 بھی جاری کردیا جس پر کوئی بھی رابطہ کر کے ٹکٹ کے لئے پیسے مانگنے والوں کو بے نقاب کرسکتا ہے۔عمران خان نے ٹکٹ کے لیے پیسے بٹورنے کا راستہ بند کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے انتخابی ٹکٹس سے متعلق حتمی فیصلہ خود کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی کارکن پارٹی ٹکٹ دلوانے کے عوض پیسوں کا تقاضا کرے یا آپ کے علم میں کوئی ایسا امیدوار ہو جو ٹکٹ کے حصول کے لئے پیسے کی پیشکش کرتا ہو تو موبائل پر اس کی اطلاع دیں۔
مزید پڑھیں:فاروق بندیال کو تحریک انصاف سے کیوں نکالا گیا؟

شیئر: