Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم شریف کو معطر کرنے کی مہم کا افتتاح

مکہ مکرمہ....مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام اور خانہ کعبہ کو خوشبویات سے معطر کرنے کی مہم کا افتتاح کردیا۔ اس مہم کا مقصد بیت اللہ شریف کی تعظیم و تکریم اور عمرے و زیارت و نماز کےلئے آنے والوںکے ساتھ حسن سلوک کا اہتمام ہے۔ مسجد الحرام کی تاریخ میں پہلی بار روزانہ کی بنیاد پر 60سے زیادہ (مبخرے) استعمال ہونگے۔ ان میں اعلیٰ درجے کی خوشبو دار لکڑی استعمال کی جاتی ہے او راس سے اٹھنے والے دھویں سے زائرین کو معطر کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ روزانہ 60کلو اعلیٰ درجے کی خوشبو استعمال کی جائیگی۔ حجرہ اسود اور ملتزم کو روزانہ 5مرتبہ اعلیٰ درجے کے عود کی خوشبو سے معطر کیا جائیگا۔ 5کلو سے زیادہ عود روزانہ کی بنیاد پر استعمال ہوگا۔
 

شیئر: