Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سعودی یونیورسٹی نے داخلہ درخواستیں طلب کرلیں

ریاض.... ای سعودی یونیورسٹی نے 1439-40ھ تعلیمی سال کے پہلے سیشن کیلئے بی اے کے طلباءو طالبات سے داخلہ درخواستیں طلب کرلیں۔ درخواستیں 13 شوال بدھ سے 24شوال اتوار تک وصول کی جائیں گی۔ ثانوی پاس طلباءو طالبات ایڈمیشن کی ای گیٹ www.seu.edu.sa پر درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔ ای یونیورسٹی کے سیکریٹری برائے تعلیمی امور ڈاکٹر ثامر الحسین نے واضح کیا کہ یونیورسٹی کی جانب سے امیدوار کی عمر یا ثانوی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی تاریخ کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں۔ علاوہ ازیں ”قیاس“ کے عنوان سے قومی داخلہ امتحان میں پاس ہونا بھی ای سعودی یونیورسٹی میں داخلے کی شراط میں شامل نہیں۔ یونیورسٹی سائنس اور آرٹس سے ثانوی کرنےوالے امیدواروں کو ان کے نتائج کی بنیاد پر ترجیح دیگی البتہ ہیلتھ سائنس کی فیکلٹی صرف شعبہ سائنس سے ثانوی ڈگری حاصل کرنے والوں کیلئے مخصوص ہوگی۔ امیدوار یونیورسٹی کے لنک http//seu.edu.sa پر جاکر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔
  

شیئر: