Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای گیٹ فرضی کمپنیوں کا خاتمہ کردے گا، وزارت حج و عمرہ

مکہ مکرمہ..... وزارت حج و عمرہ نے اطمینان دلایا ہے کہ حال ہی میں داخلی عازمین کیلئے جاری کردہ ای گیٹ کی بدولت فرضی کمپنیوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔ نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے واضح کیا کہ وزارت نے ماضی سے مختلف شکل میں ای گیٹ جاری کیا ہے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کا اہتمام کیا ہے اس کی بدولت فریضہ حج کی ادائیگی کے خواہشمند حضرات تمام قانونی معلومات ، ہر طرح کے پیکیجز اور مختلف کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے پیش کی جانے والی اضافی خدمات سے باآسانی واقفیت حاصل کرسکتے ہیں۔ مشاط نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ سعودی ویژن 2030ءکے تحت سرمایہ کاری اور قومی تبدیلی پروگرام کے اہم نکات سے فائدہ اٹھائیں اور درپیش چیلنجوں کا مقابلہ پامردی سے کریں۔ انہوں نے معلمین کے اداروں سے کہا کہ وہ اعلیٰ درجے کے پیشہ وارنہ صلاحیت کا مظاہرہ کریں ۔ سعودی قیادت ضیوف الرحمان کو معتبر اور محترم خدمات فراہم کرنے کی تہیہ کئے ہوئے ہے۔ قیادت کے اس ارادے کو عملی جامہ پہنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نقل و حمل ، رہائش اور کھانے پینے کے انتظامات کے معاملات بھی زیر غور آچکے ہیں۔ بعض خدمات بہت اچھی ہیں۔ دیگر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سعودی وزارت حج رہائش و قیام و طعام کی خدمات کو منفرد بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ 
 

شیئر: