Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین افطار پروگرام آسٹریلیا میں بھی

سڈنی .... آسٹریلیا میں سعودی ناظم الامور مشعل الروکی نے خادم حرمین شریفین افطار پروگرام آسٹریلیا کی تمام ریاستوں میں متعارف کرادیا۔ سعودی سفارتخانے نے آسٹریلیا کے دارالحکومت کی معروف مسجد غنفالین میں افطار دسترخوان کا بندوبست کیا۔ ناظم الامور کا کہناہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں مسلم معاشروں سے گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ دین کا تعارف دینی اخوت ، محبت ، امن و امان او رپرامن بقائے باہم کی پالیسی کو آگے بڑھانے کیلئے مسلم اقلیتوں سے گہری وابستگی کے مظاہرے کو اپنی پالیسی کا اٹوٹ حصہ بنائے ہوئے ہے۔
 

شیئر: