Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران اور ریحام کے معاملات سے کیا لینا دینا ،احسن اقبال

لاہور...مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلی کے حوالے سے عمران خان کے یوٹرن ان کی ناہلی اور اناڑی پن کا ثبوت ہیں وہ ثابت کرچکے کہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں۔ اگلا الیکشن نعروں کا نہیں کارکردگی ،تسلسل کا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے ریحام خان سے متعلق سوال پر کہا کہ ریحام نے مجھ سے پوچھ کر شادی تو نہیں کی تھی، عمران اور ریحام کے آپس کے معاملات ہیں ہمارا کیا لینا دینا ہے۔ ہر غیر ضروری بات کا نوٹس لے کر اسے اجاگر کرنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی، ناقص کارکردگی اور اناڑی پن کے مظاہرے 3 دن میں سامنے آگئے۔ نگران وزیراعلی کے حوالے سے عمران خان کے یوٹرن ان کی ناہلی اور اناڑی پن کا ثبوت ہیں۔عمران ثابت کرچکے کہ ملک کی قیادت کے اہل نہیں۔ان کا اناڑی پن انہیں انتخابات میں شکست دینے کے لئے کافی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اگلا الیکشن نعروں کا نہیں بلکہ کارکردگی اور تسلسل کا ہوگا۔ پاکستان کو تسلسل کی ضرورت ہے، ہم نے جو منصوبے شروع کئے انہیں مکمل کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے سی پیک کی بنیاد رکھی ہے۔ اسی کی بنیاد پر عمارت کھڑی رہنے کی ضرورت ہے۔ خدانخواستہ کوئی تبدیلی ہوگی تو اربوں ڈالرکے ترقیاتی منصوبے رک جائیں گے۔ اگر کوئی اناڑی آگیا تو ترقی کے عمل کو رول بیک کردے گا۔
مزید پڑھیں:ریحام کی کتاب کے پیچھے رائیونڈ ہے،فواد چوہدری

شیئر: