Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسین ہارون نگراں وزیر خارجہ ہونگے

اسلام آباد...نگران وزرا کے متوقع قلمدانوں میں حسین ہارون کو وزارت خارجہ ،علی ظفر کو وزارت اطلاعات ، وزارت قانون و انصاف ، ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت خزانہ ،اعظم خان کو وزارت داخلہ اور انسداد منشیات ، سینیٹر خورشید بھروچہ کو انسانی حقوق اور تعلیم ، یوسف شیخ کو وزارت صنعت تجارت اور پورٹ اینڈ شپنگ کے قلمدان سونپے جائیں گے۔ کابینہ ڈویژن نگران وزرا کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جاری کرئے گا۔نگران ممکنہ وزیر خارجہ حسین ہارون نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ میں ملکی پالیسی سے متعلق بریفنگ لوں گا۔خطے میں قیام امن کی پالیسی کو جاری رکھا جائے گا۔افغانستان اور ہند سے متعلق پالیسی واضع ہے۔پاکستان امن کے لئے کاششش جاری رکھے گا۔مجھ پر اعتماد کیا گیا ہے۔ اس پر پورا اترنے کے کوشش کروں گا۔نگران متوقع وزیر داخلہ اعظم خان نے کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔الیکشن وقت پر کرانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئیں گے۔نگران حکومت کو جو کام ملا ہے وہ پورا کیا جائے گا۔نگران وزیر اطلاعات و قانون و انصاف علی ظفر نے کہا کہمیڈیا سے پہلے ہی احترام اور دوستی کا رشتہ ہے۔وزارت قوم کی امانت ہے ۔اپنا کام ایمانداری سے پورا کریں گے۔خوشی ہے کہ ہم پر اعتماد کیا گیا۔
مزید پڑھیں:مختصر نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

شیئر: