Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی خواتین ریحام کی مدد کریں ،گلالئی

اسلام آباد ... تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ کہ عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے۔انہیں کون نہیں جانتا وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلالئی نے کہا کہ عمران خان کو کون نہیں جانتا ،وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اخلاقی زوال کا شکار شخص ہے۔ وہ ریحام خان کےخلاف مافیا کو اسپانسر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران 62،63 پر بھی پورے نہیں اترتے۔ان کا کردار بھی درست نہیں اور وہ حکومت نہیں چلا سکتے۔
مزید پڑھیں: ریحام نے میرے سامنے فلم کیلئے پیسے مانگے،عون چوہدری

شیئر: