Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں مسجد نبوی کے 100دروازے کھولدیئے گئے

مدینہ منورہ....مسجد نبوی شریف انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران 100دروازے زائرین کیلئے 24گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ علاوہ ازیں 10ہنگامی دروازے بھی زائرین کی آمد ورفت کیلئے پوری طرح سے تیار کرلئے گئے۔ ان دروازوں پر600افراد تعینات کئے گئے ہیں۔ مورخین نے مسجد نبوی شریف کے دروازوں کی تاریخ ترتیب دے رکھی ہے۔ خاص طور پر عہد رسالت کے دروازوں پر سیرحاصل معلومات مورخین نے جمع کردی ہیں۔
 

شیئر: