Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رسول بخش پلیجو انتقال کر گئے

کراچی- - - - سندھی قوم پرست سیاست دان اور عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کے والد سینئر سیاستدان رسول بخش پلیجو 88 برس کی عمر میں کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم سانس، سینے اور دل کے امراض میں مبتلا تھے۔ رسول بخش پلیجو کی میت ان کے آبائی گائوں جنگ شاہی لے جائی گئی جہاں کل صبح 8 بجے نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین ہوگی۔رسول بخش نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے میں حاصل کی، ایس ایم لاء کالج کراچی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور وہ بطور وکیل بھی رہے ہیں۔ 1970ء میں سندھی عوامی تحریک کے نام سے پارٹی بنائی جس میں خواتین کو پہلی بار سندھ میں متحرک کیا گیا۔ رسول بخش پلیجو نے ون یونٹ، بحالی جمہوریت، 73ء کے آئین، مختلف سیاسی تحریکوں کے لیے اہم کردار ادا کیا۔رسول بخش پلیجو 10 سال تک ملک کی مختلف جیلوں میں سیاسی اسیر رہے، کوٹ لکھپت جیل میں سیاسی ڈائری لکھی۔ 40 سے زائد کتابیں مختلف زبانوں میں لکھیں جبکہ ان میں 26 کتابیں سندھی زبان میں ہیں۔ مختلف جیلوں میں اہم سیاسی رہنمائوں کے ساتھ جیل کاٹی، اے آر ڈی تحریک و دیگر تحریکوں میں پیش پیش تھے ان کا شمار اہم قوم پرست رہنمائوں میں ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کراچی والوں کے لیے خوش خبری، کل بوندا باندی ہوگی

شیئر: