Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ کی 7 رُکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کراچی-  - -صوبہ سندھ کی نگراں کابینہ نے حلف اٹھا لیا، اس حوالے سے منعقدہ تقریب نے گورنر سندھ محمد زبیر نے 7 رکنی نگراں کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ محمد رضوان میمن، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمٰن سمیت کئی اہم شخصیات تقریب میں موجود تھیں۔سندھ کی نگراں کابینہ کے حلف اٹھانے والے 7 ارکان میں خیر محمد جونیجو، مشتاق علی شاہ، جمیل یوسف، کرنل (ریٹائرڈ) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جان ڈینیل اور ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبائی نگراں حکومت کا مقصد شفاف الیکشن کا انعقاد ہے، بدعنوانی کے کیسز قومی احتساب بیورو دیکھ رہا ہے، یہ ہمارا کام نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں انتخابات کے سلسلے میں شکایت سیل کا قیام عمل میں لایا گیا جو سندھ بھر سے شکایات وصول کرے گا اور تمام وزرا اپنے اپنے محکموں سے متعلق ان کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ وضاحت کی کہ ہماری کابینہ میں کوئی سیاسی شخصیت شامل نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبے میں دن رات کام کریں گے اور عوام سے رابطے بھی کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -مشرف کو اجازت دینا قانون سے بالاتر عمل ہے‘ نواز شریف

شیئر: