Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریحام کے نئے الزامات اور انکشافات

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی نے میرے پیچھے پرائیویٹ جاسوس لگائے ہوئے ہیں جو ہر وقت میرا پیچھا کرتے ہیں جن سے میں ملتی ہوں ا نہیں بھی دھمکایا جاتا ہے۔ ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں ریحام نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ایک اہم شخصیت نے رابطہ کیا اور کہا کہ آپ یہ کن چکروں میں پڑ گئی ہیں چھوڑیں یہ سب ، جائیں زندگی انجوائے کریں۔ پیسوں کی فکر مت کیجئے گا۔ گلالئی کے بارے میں ریحام نے کہاکہ اس بارے میں کچھ کچھ علم تھا۔ گلالئی زیادہ سیریس ہو گئی تھی اور شادی کے خواب دیکھنے لگی تھی۔ عمران بھی ایک موقع پر واقعی گلالئی سے شادی کرنا چا ہتے تھے۔ اس کے پیچھے مقصد یہ تھا کہ عمران جو خود پختون نہیں وہ پختونوں میں اپنا ووٹ بینک بنانے اور ایک رشتہ کے تاثر کو اجاگر کرنا چاہتا تھا۔ ریحام نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بنی گالہ میں رہتے ہوئے کبھی سبزی وغیرہ منگوانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ ہمیشہ تازہ ہائبرڈ، آرگینک سبزیاں آ جاتی تھیں۔ایک دن جامنی رنگ کی بند گوبھی دیکھی تو پوچھایہ سب سبزیاں اور سلاد کہاں سے آتے ہیں؟ مجھے بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کے سابق وزیر طارق فضل چوہدری کے فارم ہاوس سبزیاں آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں:جمائما پھر ریحام پر برس پڑیں

شیئر: