Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور ایران اقتصادی تعلقات کے فروغ پر متفق

  بیجنگ... پاکستان اور ایران نے کہا ہے کہ دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان اور ایران دونوں کےلئے اہمیت کا حامل ہے ۔ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر ممنون نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے چینگ ڈاو میں ملاقات کی ۔دونوں رہنما شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت کے 18ویں اجلاس میں شرکت کیلئے چین کے دورے پر ہیں۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر ممنون نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی ، برادرانہ اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں ۔ پاکستان اور ایران باہمی مفاد کے امور پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کشمیر عوام کی جدوجہد کی حمایت میں آیت اللہ خامنہ ای کے بیان کو سراہا ۔ دونوں صدور نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ دونوں رہنماوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ گوادر اور چاہ بہار کی سسٹر پورٹس تجارت اور عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوںگی۔ مشترکہ جامع پلان اور ایکشن کے معاملے پر صدر ممنون حسین نے توقع ظاہر کی کہ اس پلان آف ایکشن کے تمام فریق اس معاہدے پر عمل درآمد جاری رکھیں گے اور اس ضمن میں اپنا عزم پورا کریںگے ۔ دونوں رہنماوں نے کہا کہ عالمی اور علاقائی بحرانوں کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ افغانستان میں امن اور استحکام پاکستان اور ایران دونوں کیلئے اہم ہے ۔
مزید پڑھیں:صدر ممنون چین پہنچ گئے

شیئر: