Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر عید کی تعطیلات میں کھلے رہیں گے

ریاض.... محکمہ پاسپورٹ کی تمام شاخیں عید کی تعطیلات کے دوران کھلی ہوں گی۔ ان سے صرف ہنگامی حالات میں ہی رجوع کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کے تمام شہروں میں پاسپورٹ آفس ہنگامی نوعیت کے معاملات انجام دینے کےلئے عید کی تعطیلات کے دوران کھلے ہوں گے۔ رمضان المبارک میں صبح 10بجے سے دوپہر3بجے تک جبکہ عید الفطر کے دوران صبح 8بجے سے دوپہر 2.30تک کھلے ہوں گے۔ محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ تعطیلات کے دوران پاسپورٹ کے دفاتر معمول کے معاملات انجام نہیں دیں گے۔ ان دنوں میں صرف ہنگامی نوعیت کے معاملات دیکھے جائیں گے۔
 

شیئر: