Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن نہیں لڑوں گا ،جاوید ہاشمی کا اعلان

اسلام آباد.. ن لیگ کے رہنما اور سینئرسیاستدان جاوید ہاشمی نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اب الیکشن لڑنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے بلکہ اب ملک گیر انتخابی مہم چلاوں گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے انتخابات 2018میں حصہ نہ لینے کااعلان کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی جوکام بھی میرے ذمہ لگائے گی وہ کروں گا ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے بلکہ اب ملکی سطح پر انتخابی مہم چلاﺅں گا ۔اس سے قبل تحریک انصاف کے امیدواروں کے اعلان کے بعد مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت نے جاوید ہاشمی کو پیغام بھیجوایا کہ وہ اپنے معاہدے کے مطابق این اے 156سے شاہ محمود قریشی کے مقابل الیکشن میں حصہ لیں لیکن جاوید ہاشمی اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کر پا رہے تھے ۔انہوں نے ابھی تک کاغذات نامزدگی بھی حاصل نہیں کئے اور نہ لاہور میں ہونے والی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان سامنے آگیا۔
مزید پڑھیں:علی خان ترین کا الیکشن لڑنے سے انکار

شیئر: