Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ قرار

اسلام آباد:  عدالت عالیہ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیئر خالد مقبول صدیقی ہوں گے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق مختصر فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ قرار دیا جبکہ اس حوالے سے دی ہوئی فاروق ستار کی درخواست مسترد کردی گئی۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس عامر فاروق نے دونوں جانب کے دلائل مکمل ہونے پر 17 اپریل کو اس اہم کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی 26 مارچ کو فاروق ستار کو کنوینیئر کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے خالد مقبول ہی کو ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ قرار دیا تھا جس کے خلاف ڈاکٹر فاروق ستار نے عدالت عالیہ اسلام آباد سے رجوع کیا تھا۔

شیئر: